اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی پر دھرنے پر بیٹھے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کو منتشر کردیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں تاحال 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں جبکہ ایئرپورٹ سے آنے والے راستے کو کھول دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شام گئے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو 26 نمبر چونگی پر روکا تھا، کچھ دیر بعد وہاں پر دھرنا دیا گیا، جس سے چاروں اطراف کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام رہا۔
پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث 6 گھنٹے سے زائد دورانیے تک گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہی جبکہ پولیس نے آج پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انور تاج کو حراست میں لیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 26 نمبر چونگی پر موجود رہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے سینئر پولیس حکام سے بات چیت کی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی تھی جس کے باعث ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئی تھیں۔
پولیس نے ایم این اے انور تاج کو حراست میں لینے کے بعد قیدی وین میں بٹھایا جبکہ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو ہٹایا۔
PNP
Comments are closed.