منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت
کراچی(پی این پی) منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جبکہ کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے کیس میں غفلت اور مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر متعلقہ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)علی حسن کو معطل کردیا ہے جبکہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن پر انمول عرف پنکی سے رابطوں کا الزام ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہیں، جن کی تعیناتی سی ٹی ڈی سول لائنز میں تھی۔ دونوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مبینہ روابط اور سہولت کاری کے پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے کیس میں غفلت اور مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر متعلقہ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)علی حسن کو معطل کردیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت کی جانب سے اس کے 9 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ بھی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔ کیس میں پیشرفت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف پہلوئوں پر کام شروع کردیا ہے۔
PNP
Comments are closed.