by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران پر دباؤ ڈال کر ہتھیار نہیں ڈلوائے جا سکتے: ایرانی صدر

سفارت کاری کے تمام راستے اب بھی کھلے ہیں

0

تہران (نیوز ڈیسک): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبورکرنا محض خام خیالی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے اور جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے سفارت کاری کےتمام راستے اب بھی کھلے ہیں، جبکہ باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری جنگ کے مقابلے میں زیادہ دانشمندانہ، محفوظ اور پائیدار راستہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.