آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنیوالی افغان خاتون ذکیہ نے تاریخ رقم کردی
آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی افغان خاتون ذکیہ ریور احمد نے تاریخ رقم کردی، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایوریسٹ کو سر کرلیا۔
ذکیہ احمد 8848 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی افغانستان کی پہلی خاتون ہیں، وہ آج صبح سات بج کر 20 منٹ پر ماؤنٹ ایوریسٹ کے ٹاپ پر پہنچیں۔
ذکیہ احمد کچھ عرصہ قبل افغانستان کے حالات کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں۔
انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا اجازت نامہ آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا، ذکیہ کا تعلق افغانستان کے صوبے غزنی سے ہے۔
PNP
Comments are closed.