by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔



PNP

Comments are closed.