by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکہ اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے 2 سیل تباہ کر دیے ، ایرانی وزارتِ اطلاعات کا دعویٰ

تہران: ایران کی وزارتِ اطلاعات نے سیستان اور بلوچستان میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ دو ’منظم سیلز‘ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت کے مطابق 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو افراد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔ وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ ’یہ افراد جنوبی سیستان و بلوچستان کے اقتصادی انفراسٹرکچر پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ 4 افراد پر مشتمل ایک گروہ بھی گرفتار کیا گیا ہے جس پر زاہدان میں شہریوں کے اغوا اور ان کے اہلِ خانہ سے بھتہ وصول کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

PNP

Comments are closed.