اسماعیلی برادری صراطِ مستقیم پر ثابت قدم اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، پرنس رحیم آغا خان
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ’صراطِ مستقیم‘ پر ثابت قدم رہے، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، زندگی بھر تعلیم حاصل کرے اور کاروباری و پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھے۔
پرنس رحیم آغا خان پنجم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارا ایمان دین کے بنیادی عقائد توحید، حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ختمِ نبوت اور قرآنِ مجید کو اللّٰہ تعالیٰ کی آخری وحی ماننے پر مبنی ہیں۔
گلگت بلتستان کے دورے کے دوران اسماعیلی برادری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان پنجم نے تعلیم، بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی، ہمدردی اور اجتماعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اسماعیلی برادری کے افراد پر زور دیا کہ وہ نیکی کے راستے پر ثابت قدم رہیں اور امن، برداشت، اخلاقی رویے اور ذمہ دار شہری ہونے کے ذریعے انسانیت کی خدمت جاری رکھیں۔
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا نے تعلیم، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم، پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل صرف رسمی تعلیم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ پوری زندگی جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے نوجوانوں کو جدید مہارتیں حاصل کرنے اور تیزی سے بدلتی دنیا کے چیلنجز کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔
پرنس رحیم آغا خان نے گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے برادری کے دوروں کے دوران معاونت، تعاون اور انتظامات فراہم کیے۔
PNP
Comments are closed.