by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ کے تحت گلی محلے میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

صوبے میں مساجد، عید گاہوں، قبرستان اور سڑکوں کی خصوصی طور پر صفائی کی گئی ہے۔ گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور جانوروں کی باقیات پھینکنے کی نگرانی کے لیے بھی اسپیشل ٹیمیں متحرک ہیں۔

گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور باقیات پھینکنے پر 50 ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں صوبے میں گلیوں اور بازاروں کو صاف کر کے عرق گلاب چھڑکا جارہا ہے۔

پنجاب کی 4 ہزار یونین کونسلوں میں بھی ستھرا پنجاب کے کیمپ قائم ہیں۔ ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ورکر صفائی آپریشن میں متحرک ہیں۔



PNP

Comments are closed.