by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیو یارک میں اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

تصویر، وزارت خارجہ، سوشل میڈیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیو یارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، کثیر الجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں گروپ آف فرینڈز آن گلوبل گورننس کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین ایک منصفانہ اور جامع عالمی نظام کے حامی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی امور میں استحکام کی علامت اور ترقی پذیر ممالک کا مضبوط ساتھی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو اس وقت متعدد اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے۔



PNP

Comments are closed.