گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر
گلگت بلتستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کیا گیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن مہم سے روکنا انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو ہینزل کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بلتستان سے باہر نکالا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.