پاکستان کرکٹ ٹیم کے عرفات منہاس ڈیبیو ٹینٹ میں 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
21 سالہ عرفات منہاس نے پاکستان کے 1 ہزار ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی ہیں۔
عرفات منہاس نے 10 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بولنگ لائن کی شاندار پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو 201 رنز کا ہدف ملا ہے۔
شاندار پرفارمنس سے متعلق عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈییبو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں، بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔
عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
PNP
Comments are closed.