by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، 400 افراد گرفتار

پی ایس جی (Paris Saint Germain) کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پر حملے کیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی۔

پولیس نے 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔

پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔

واضح رہے کہ پی ایس جی نے آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔



PNP

Comments are closed.