by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پمز اسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے: ذرائع

فوٹو بشکریہ رائٹرز

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات کے واقعے سے متعلق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرہوز میں کپلنگز نہیں تھے، فائر پوائنٹ پر پانی بھی نہیں تھا، ہنگامی انخلاء کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت انکیوبیشن سینٹر میں ڈاکٹرز، وارڈ بوائے اور کوئی عملہ موجود ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی جو بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسپتال حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.