ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد ثاقب، محمد جواد فائنلز میں پہنچ گئے
پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پہنچ گئے۔
محمد ثاقب نے انڈر 18 جبکہ محمد جواد نے انڈر 16 کیٹیگری کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی فائٹرز نے قازقستان اور کرغزستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
محمد ثاقب انڈر 18 جبکہ محمد جواد انڈر 16 فائنل میں قازقستان کے حریفوں کا سامنا کریں گے۔
خیال رہے کہ محمد ثاقب 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
PNP
Comments are closed.