by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور: نئے کاروباری اوقات کا فیصلہ نہ ہو سکا، آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان

—فائل فوٹو

لاہور میں نئے کاروباری اوقات کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آج نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ نیا نوٹیفکیشن 9 بجے تک کاروباری مراکز کھلے رکھنے کا ہو گا جبکہ ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور چیمبر نے تاجر تنظیموں سے جلد دکانیں بند نہ کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔



PNP

Comments are closed.