by Rao Imran Suleman
Rao Nama

افغانستان ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارت کی میزبانی دہلی میں کرے گا

— فائل فوٹو

افغانستان اپنی کرکٹ سیریز کی میزبانی بھارتی دارالحکومت دہلی میں کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان ستمبر میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 13،  16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

علاوہ ازیں افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے جوابی دورے کے لیے بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، دونوں بورڈز کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور سیریز کے لیے بات چیت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنی سیریز کی میزبانی ماضی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کرتا رہا ہے۔

بھارت میں افغانستان نے آئر لینڈ، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کی ہوئی ہے۔



PNP

Comments are closed.