by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: کرک انفو 

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں  آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی فاتح الیون برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، بلی اسٹینلیک کی جگہ لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب آج کے میچ کی اختتامی تقریب میں چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔ چاچا کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔



PNP

Comments are closed.