پاکستان اور روانڈا کے ریگولیٹری اداروں کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ
پاکستان اور افریقی ملک روانڈا کے ریگولیٹری اداروں کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) اور رُورا نے جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
پی این آر اے کے چیئرمین ضیا حسین شاہ اور رُورا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کلاڈ نکوسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت کی تقریب پی این آر اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر اور پی این آر اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
روانڈا کے وفد نے پی این آر اے اور پی اے ای سی کی لیبارٹریوں اور دیگر مراکز کا دورہ کیا۔ معاہدہ معلومات، تجربات اور بہترین عالمی طریقۂ کار کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی این آر اے جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کے اعلیٰ معیارات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
PNP
Comments are closed.