by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاک آسٹریلیا ون ڈے: شائقین کیلئے پارکنگ و ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

—فائل فوٹو 

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے میچ کے موقع پر شائقین کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ 

سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ اور فیروز پور روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ ٹیموں کی موومنٹس کے دوران مخصوص مقامات سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارک کریں گے۔

ٹھوکر، جوہر ٹاؤن اور کاہنہ کی جانب سے آنے والے شائقین کلمہ چوک گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کریں گے۔



PNP

Comments are closed.