by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بنگلا دیش کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی

شان ٹیٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی ہو گئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آسٹریلیوی فاسٹ بالر فیملی وجوہات کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے ساتھ گزرے 12 مہینے شاندار تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کے ساتھ نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا تھا۔

شان ٹنٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.