by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہوں کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا، بلاول

اسکرین گریب 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہوں کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا۔

غذز کے علاقے گاہکوچ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کا ساتھ چاہیے، مینڈیٹ اور بھاری اکثریت چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس دفعہ غذر کی تینوں نشستیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی، میں اپنے لیے نہیں آپ کے لیے بھاری اکثریت چاہتا ہوں، پچھلے الیکشن میں پیپلز پارٹی سے 9سیٹیں چھینی گئی تھیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا، صدر زرداری نے گلگت کو شناخت دی۔



PNP

Comments are closed.