by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈھاکا: آسٹریلوی ٹیم کو گالف کورس میں انٹری نہ مل سکی

دورہ بنگلادیش پر موجود آسٹریلوی ٹیم کو ڈھاکا میں گالف کورس میں انٹری نہ مل سکی۔ 

بنگلادیش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈھاکا میں آرام والے دن گالف کھیلنا چاہتے تھے۔ واضح کمیونیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو گالف کورس میں انٹری نہیں ملی۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ میں وضاحت پیش کی گئی کہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

بنگلادیشی بورڈ کے آفیشل نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ کھلاڑی گالف کھیلنا چاہتے تھے جس کی گالف کورس کے منتظمین سے اجازت لی گئی تھی۔ عین وقت پر ٹیم کے باقی کھلاڑیوں نے بھی گالف کھیلنا چاہی جس کے لیے بڑی گاڑی کا بندوبست کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے گالف کورس کے منتظمین سے پیشگی اجازت نہ ملنے پر گالف کورس میں انٹری نہیں دی گئی۔ گالف کورس ملٹری ایریا میں ہے اور گالف کھیلنے کے لیے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 9 جون سے ہوگا۔ ٹور کا آغاز ون ڈے سیریز سے ہوگا۔



PNP

Comments are closed.