by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن صرف 10 اوورز کا کھیل ہوسکا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر رہا، اب تک صرف 10 اوورز کا کھیل ہوسکا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مزید 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی، 55 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اسے جیت کےلیے 199رنز کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔

میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز 36 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، جسے کامیابی کے لیے مزید 218 رنز کی ضرورت تھی جبکہ انگلینڈ کو جیت کیلئے سات وکٹیں درکار تھیں۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 17 رنز کے اضافے کے بعد 53 کے اسکور پر گری، جب 8 رنز بناکر رچن رویندرا آؤٹ ہوئے، اسی اسکور پر ڈیرل مچل بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کا اسکور جب 55 رنز ہوا تو میدان کو بارش نے آلیا، جس کے بعد سے کھیل شروع نہیں ہوسکا۔

ڈیون کونوے 19 اور ٹام بُلنڈل 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، اٹکنسن اور اولی رابنسن نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔



PNP

Comments are closed.