کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور اہل خانہ کے مطابق عبدالرحمٰن کی اہلیہ تقریباً 4 ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ متوفی کے بھائی نے بیان دیا کہ عبدالرحمٰن ایک ہفتہ قبل اپنی اہلیہ کو منانے بھی گیا تھا، تاہم وہ واپس آنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحمٰن چار بچوں کا باپ تھا اور بظاہر بیوی کی ناراضی سے دل برداشتہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسی صورتحال سے متاثر ہو کر اس نے انتہائی اقدام اٹھایا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.