گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس سلسلے میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔
جی بی اے 4 نگر-1:
جی بی اے 4 نگر-1 میں 53 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 1997 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 1723 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 6 ہنزہ :
جی بی اے 6 ہنزہ میں 88 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 313 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار راجا نظیم الامین 214 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 7 اسکردو-1:
جی بی اے 7 اسکردو-1 میں 31 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 694 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 556 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 10 اسکردو-4 :
جی بی اے 10 اسکردو-4 میں 51 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 137 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 92 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 11 کھرمنگ:
جی بی اے 11 کھرمنگ میں 51 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 821 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سید محسن رضوی 242 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 12 شگر:
جی بی اے 12 شگر میں 71 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طاہر شگری 480 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 18 دیامر 4 :
جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ ن کے کفایت الرحمن 139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 19 غذر 1:
جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے ظفر محمد 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 66 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 22 گھانچے 1:
گلگت بلتستان انتخابات میں جی بی اے 22 گھانچے 1 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی 279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 24 گھانچے 3:
جی بی اے 24 گھانچے 3: 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2155 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 835 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
403 امیدوار میدان میں
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔
انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔
PNP
Comments are closed.