ایران:2 الگ الگ حملوں میں خاتون کمانڈر اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک
تہران:ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں 2 الگ حملوں میں خواتین بسیج فورس کی ایک کمانڈر اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع مہرستان میں مسلح افراد نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سارجنٹ فرسٹ کلاس محمد علی شہریاری زخمی ہوئے جو بعد ازاں حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
سرحدی شہر مہرستان میں خواتین بسیج فورس ’شہید افضل‘ کی کمانڈر افسانہ عقیلہ کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
افسانہ عقیلہ کی ہلاکت کے بعد حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والی بسیج اور پولیس فورس کی خواتین اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل آٹھ اکتوبر کو سیستان بلوچستان پولیس کمانڈ کی نائب ڈائریکٹر نصرت افتخاری زاہدان کے علاقے چشمہ زیارت روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
PNP
Comments are closed.