by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پرو لیگ ہاکی کیلئے اچھی تیاری چل رہی ہے، ٹریننگ کے مطابق کھیلیں گے: عماد بٹ

 پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ(فائل فوٹو)۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ پرو لیگ ہاکی کیلئے اچھی تیاری چل رہی ہے، ٹریننگ کے مطابق کھیلیں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے حوالے سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ اور کوچ خواجہ جنید نے گفتگو کی۔ 

اس موقع پر کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پرو لیگ کے لیے بڑی اچھی تیاری چل رہی ہے، ہمارے پاس وقت کم تھا، تیاری پہلے ہی شروع کر لینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین سہولتیں تھیں، جو ٹریننگ کی ہے اسی کے مطابق کھیلیں گے۔ 

عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ جو میچز کھیلے ہیں، ان میں ہمیں نقصان ضرور ہوا، ڈیفنس اور اٹیک بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

عماد بٹ نے کہا کہ پوری امید ہے کہ اچھی پرفارمنس دکھائیں گے، سفیان خان اور حنان شاہد کی کمی محسوس ہوگی، متبادل کھلاڑی بھی اچھے ہیں۔ 

اس موقع کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ بھارتی ٹیم کچھ عرصے سے اچھا پرفارم کر رہی ہے، بھارت سے میچ کے لیے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔



PNP

Comments are closed.