by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا آج سے احتجاج کا اعلان

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا آج سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز بند کرنے کا اعلان۔

ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں تیزاب گردی واقعے کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیا اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان کے معاون وزیر داخلہ بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کے بجائے محکمہ صحت سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

بابر یوسف زئی نے کہا کہ وارڈ اور او پی ڈی میں خدمات بند کرنے سے مریضوں کو مشکلات ہوں گی، حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چیک کررہے ہیں ملزم کس سے رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو گردن ، سر اور چہرے پر زخم آئے ہیں، دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

دوری جانب تیزاب گردی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا، وزیر صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کررہا تھا، ملزم کے موبائل فون میسجز سے ہراسانی کے شواہد ملے ہیں۔



PNP

Comments are closed.