لاہور،گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، اسقاط حمل، ہلاکت کیس، 5افراد نے عبوری ضمانت کروالی
لاہور (پی این پی)لاہور میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسقاط حمل کے بعد ہلاکت کے مقدمے میں نامزد مکان مالکان کے 5افراد نے عبوری ضمانت کروالی۔
پولیس ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ کے نجی ہسپتال عملے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل کرنے والے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سے پوچھ گچھ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی دفعات کی تفتیش کے لیے گرفتار ڈرائیور کو بھی پولیس حراست میں لیا جائے گا۔ عدالت سے اجازت کے بعد مقدمے میں شامل قتل کی دفعات کی تفتیش ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی دفعہ شامل ہونے کے بعد مالکان سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔
PNP
Comments are closed.