جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، مسلح گروپس ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا این ایف سی ایوارڈ سمیت بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے، صوبائی خود مختاری پر متفق ہیں، ہرصوبے کے عوام وسائل کے مالک ہیں، توقع رکھتا ہوں کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے مفاد میں کام کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، مسلح گروپس ہیں، صوبے میں مدارس تحفظ قانون کو پاس کیا جائے۔ فاٹا عملاً اب تک ضم نہیں، اس کے واجبات اب تک پورے نہیں ہوئے، 2017 میں فاٹا ضم ہوا تھا، ابھی تک وہاں بندوبستی تقسیم نہیں ہوئی۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے، اب تو پاک افغان سرحد بھی بند ہے۔ پھر بھی ہمارے صوبے کے عوام پر پنجاب نے گندم بند کی ہے، گلگت بلتستان میں الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، اس پر بھی ہمارا اتفاق ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عزت افزئی کرنے پر مولانا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومت این ایف سی میں شیئر پر مولانا سے بات کرنے آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر سال این ایف سی کی تقسیم غیر آئینی ہوتی ہے، این ایف سی میں ہمارے صوبے کو کچھ نہیں مل رہا، یہ آپس میں تقسیم کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت مسلسل گندم روک رہی ہے، مولانا کے ساتھ گیس اور دیگر صوبے کے معاملات پر مشترکہ آواز اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
PNP
Comments are closed.