شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں کارروائیاں کر کے فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج خالد، مفتون، موسیٰ اور عمران کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اب تک 72 گھنٹوں میں آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 48 خوارج مارے گئے۔
صدر اور وزیرِ اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہے۔
صدرِ زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب 4 خارجی سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، عزمِ استحکام کے وژن کے تحت بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میرانشاہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ خوارج کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر ناز ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
PNP
Comments are closed.