by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سنیتا آہوجا کا اپنی جائیداد کے وارث سے متعلق بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیدادکے وارث سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

58 سالہ سنیتا آہوجا کی گووندا سے شادی کو 39 سال ہوگئے ہیں، انہوں نے ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی ساری جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس موقع پر سنیتا آہوجا کے روبرو ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اُس کے پاس پہلے ہی سے بہت کچھ ہے اور وہ مزید کامیاب ہوگا۔

گووندا کی اہلیہ نے کرشنا ابھیشیک کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیا اور اُس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہ اس سے قبل ایک تقریب میں کامیڈین سے پرانے خاندانی اختلافات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

ویڈیو میں سنیتا آہوجا میڈیا سے خوشگوار اور ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کے بعد پالتو کتے کو گاڑی کی اگلی نشست پر آرام سے بٹھاتی دکھائی دیں۔

گووندا سے طلاق کی افواہوں کے درمیان میں سنیتا آہوجا نے مزاحیہ اور غیر رسمی انداز میں تبصرہ کیا ہے، بھارتی میڈیا اسے باضابطہ قانونی اعلان نہیں کہہ رہا۔



PNP

Comments are closed.