by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فٹبال ورلڈ کپ: ناروے نے سینیگال کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا۔

گروپ آئی کے میچ میں ناروے نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ناروے کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے میچ میں 2 مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا جبکہ ایک گول پیڈریسن نے اسکور کیا۔

سینیگال کی جانب سے دونوں گول سار نے اسکور کیے۔

دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے ایک اور میچ میں فرانس نے عراق کو 3-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔



PNP

Comments are closed.