لیجنڈ جرمن فٹبالر میروسلاو کلوزے نے اپنا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
میروسلاو کلوزے نے آسٹریا کے خلاف ارجنٹینا کے میچ میں میسی کی شاندار کامیابی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میسی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہے۔
انہوں نے میسی کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے میسی اب تک کے بہترین فٹبالر ہیں۔
میروسلاو کلوزے نے یہ بھی کہا ہے کہ میسی تو پھر میسی ہیں، میں نے ہمیشہ ان کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر میروسلاو کلوزے کا فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ 12 سال تک میروسلاو کلوزے کے پاس رہا۔
انہوں نے 2002ء اور 2014ء کے درمیان ہر ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، 2002ء اور 2006ء کے ورلڈ کپ میں 5، 5 گول کیے، 2010ء میں 4 گول کیے اور 2014ء میں 2 گول کیے تھے۔
PNP
Comments are closed.