by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے کر وفاداری بدلنا دھوکا دہی ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے کر وفاداری تبدیل کرنا دھوکا دہی ہے۔

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاق نے صوبے سے جو پیسے مانگے ہیں، اس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اس بات کا فیصلہ ہوگا، صوبے نے وفاق کو رقم ادا کرنی ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاق نے قرضوں پر جو سود ادا کرنا ہے اس مد میں صوبوں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں، صوبوں نے اپنے اخراجات سے رقم نکال کر وفاق کو دینا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ سے ہمارے دوستوں کی ملاقات فاٹا سے متعلق تھی، فاٹا سے متعلق معاہدوں کے بر خلاف ٹیکسز عائد کئے جا رہے ہیں، سینیٹر اورنگزیب سے اور کسی موضوع پر بات نہیں ہوئی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ کچھ دوستوں کا خیال تھا اگر کے پی میں بجٹ پاس نہیں ہوگا تو وفاق پر بوجھ بڑھے گا، مجھے اس بات کا نہیں پتہ بجٹ پاس نہ کرنے سے وفاق پر کیسے بوجھ بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے اگر ہم بجٹ پاس نہ کرتے تو صوبہ نہیں چل سکتا تھا، بجٹ پاس نہ کرنے کا مطلب تھا آپ نے اپنی حکومت کا خاتمہ کردیا، 3 ماہ کا بجٹ پاس کرنے پر گفتگو ہوئی لیکن بالآخر پورے سال کا بجٹ پاس ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں جو ہوا کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی گئی، جی بی میں جو لوگ دوسری طرف چلے گئے ان کو پارٹی سے نکال دیں گے، پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیکر وفاداری تبدیل کرنا دھوکا دہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن سے متعلق مشاورت جاری ہے، وہاں جو ہورہا ہے یہ قابل تشویش بات ہے، آزاد کشمیر کی صورتحال پر ٹھنڈے دماغ سے غور ہونا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.