by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بابر بطور کپتان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ایشیائی بلے باز بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں اپنی شاندار بیٹنگ کے ذریعے ایک اور بڑا اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں بطور کپتان 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے ایشیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

ایشیائی کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے یہ اعزاز صرف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس تھا اور اب بابر اعظم نے اپنی بہترین کلاس اور اچھی کارکردگی کے ذریعے اس فہرست میں اپنا نام بھی درج کروالیا۔

بابر اعظم کی اس شاندار کامیابی پر عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کی بیٹنگ تکنیک اور مستقل مزاجی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں انتہائی دشوار کن حالات کے باوجود ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے متعدد اہم اننگز کھیلیں۔



PNP

Comments are closed.