by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارت نے بھی پاکستان کو ہرادیا

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، اس مرتبہ بھارت نے 3-4 سے ہرادیا۔ 

لندن کے لی ویلی ہاکی سینٹر میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اس میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا، تاہم اسے برقرار نہ رکھ سکے۔ 

پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک جاری رہی۔ 

دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول کرکے پاکستان کے ایک گول پر 2 کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹر میں بھارت نے ایک اور گول کرکے برتری کو 1-3 کردیا۔ 

چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے کم بیک کرنے کی کوشش کی جہاں پہلے محمود ابو بکر نے گول کیا، تاہم اس دوران بھارت نے چوتھا گول کردیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ کے آخری منٹ میں شکیل معین نے گول کرکے خسارہ 3-4 کردیا تاہم میچ برابر کرنے کےلیے ناکافی رہا۔ 

خیال رہے کہ یہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل 13ویں شکست ہے۔



PNP

Comments are closed.