by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خفیہ شادی کی تصدیق کے بعد ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی رومانوی تصاویر وائرل

ہالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے اپنی شادی کی تصدیق کے بعد پہلی بار مداحوں کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اسٹار جوڑے نے روم میں اپنی نئی فلم ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔ 

زینڈایا نے پانچ تصاویر پر مشتمل ایک البم شیئر کیا جس میں وہ 1997 کے ونٹیج جیانی ورساچے لباس میں جلوہ گر نظر آئیں۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ آخری تصویر نے حاصل کی، جس میں ٹام ہالینڈ اپنی اہلیہ کے ماتھے پر محبت بھرا بوسہ دیتے دکھائی دیے جبکہ زینڈایا مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہی تھیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا کہ ’’روم سے سب کو سلام کہنا چاہتی تھی‘‘۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسری جانب ٹام ہالینڈ نے بھی اسی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ریڈ کارپٹ پر دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے روم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نئی اسپائیڈر مین فلم کی ریلیز کا بھی ذکر کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی خوشی دیدنی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی کو ہالی ووڈ کی پسندیدہ ترین جوڑی قرار دیتے ہوئے محبت بھرے تبصروں کی بھرمار کر دی۔ کئی مداحوں نے تصاویر کو ’’ہنی مون وائب‘‘ قرار دیا جبکہ بعض نے انہیں ’’پرفیکٹ کپل‘‘ کا لقب دیا۔

یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب چند روز قبل ٹام ہالینڈ نے بالآخر اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی وائرل شادی کی تصاویر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ انہیں کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ ’’سب لوگ وہاں موجود تھے‘‘۔ ان کے اس مختصر جواب کو مداحوں نے شادی کی تصدیق کے طور پر لیا۔

یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ 2021 میں اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم کرنے کے بعد سے ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیرِ بحث جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ رواں سال مارچ میں زینڈایا کے قریبی دوست اور اسٹائلسٹ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ دونوں کی شادی ہو چکی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا۔

دوسری جانب مداح اب ان دونوں کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ان کی نئی فلم ’’اسپائیڈر: برانڈ نیو ڈے‘‘کی عالمی نمائش 29 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ امریکا میں اسے 31 جولائی 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔
 

 

PNP

Comments are closed.