
معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔
لنکا شائر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاداب خان وٹالٹی بلاسٹ کے باقی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
کرس گرین رواں سیزن میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
شاداب خان جمعے کو لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
PNP
Comments are closed.