by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی

ایونٹ میں فیفا کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی۔

نوجوان فٹبالرز کے لیے یہ نیا عالمی ٹورنامنٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا، ایونٹ میں فیفا کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی، 2027 کا ایڈیشن صرف لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مخصوص ہوگا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ ٹورنامنٹس منعقد کرے گی، اس کے علاوہ آذربائیجان 2027 کے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان بھی ہے۔

فیفا کونسل کے بیورو نے فیفا آسیان کپ کے ضوابط کی بھی منظوری دے دی، اس سلسلے کا پہلا ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہوگا۔



PNP

Comments are closed.