by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے فیفا اور امریکا کو ہدف تنقید بنالیا

ایرانی فٹ بال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے کھیل کی عالمی تنظیم فیفا اور ورلڈ کپ میزبان ملک امریکا کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک بیان میں مہدی طارمی نے فیفا اور میزبان امریکا پر ایرانی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل سفری مشکلات، ویزا مسائل اور ناقص انتظامات نے ٹیم کی تیاری اور کارکردگی کو متاثر کیا، ایران کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ منصفانہ نہیں ہے ۔

ایرانی فٹ بال ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر میچ کے بعد ٹیم کا واپس جانا پیشہ وارانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں، ہم میکسیکو کے عوام سے محبت کرتے ہیں، مسئلہ سفری انتظامات کا ہے، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔



PNP

Comments are closed.