راولپنڈی،ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق
راولپنڈی(پی این پی)راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آ گیا۔
حافظ معاذ عباسی کو ناک کی ہڈی کے معمولی آپریشن کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا تاہم آپریشن تھیٹر میں اینستھیزیا دیے جانے کے بعد طبی پیچیدگی پیدا ہوئی اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کے والد نے ڈاکٹروں اور عملے پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب سے واقعے کی شفاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جوان سال بیٹے حافظ معاذ عباسی کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ والد نے کہا کہ معمولی آپریشن کے لیے اسپتال آنے والے ان کے بیٹے کی موت نے پورے خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔دوسری جانب ہولی فیملی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان کی موت اینستھیزیا دیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگی کے باعث ہوئی، علاج معالجے میں کوئی غفلت ثابت نہیں ہوئی اور اس حوالے سے کلینیکل آڈٹ بھی کرایا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق معاملے کی مزید اعلی سطحی تحقیقات کے لیے کیس وائس چانسلر کو بھجوایا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
PNP
Comments are closed.