by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کل محسن نقوی نے جو بات کی اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں رہ جاتا، رانا ثناء

سینیٹر رانا ثنااللہ(فائل فوٹو)۔ 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے تقریب میں نئے صوبوں کی بات کے دوران کچھ ایسی چیزیں کہہ دی تھیں جس پر ہمیں اعتراض ہوا، ہم نے اپنے اعتراضات کا جواب بھی دیا، کل محسن نقوی نے جوبات کی ہے اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں رہ جاتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کل فرمایا سیاسی جماعتوں کی اپنی اہمیت ہے اور صوبے اتفاق رائے سے بنیں گے، کسی کو ناراض نہیں کیا جائے اور نہ کسی کو باہر رکھا جائے گا، عوام چاہیں گے تو صوبے بنیں گے، نہیں چاہیں گے تو نہیں بنیں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ جب نئے صوبے عوام کی مرضی اور اتفاق رائے سے بننے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے گا تو بہت اچھی بات ہے۔ اتفاق رائے چھ ہفتوں، چھ ماہ یا چھ سالوں میں ہوجائے تو اس جیسی کوئی بات ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی جو بات کرتے ہیں تو سمجھا جاتا ہے کہ یہ سوچ اسٹبلشمنٹ کی ہے، محسن نقوی جو بات کرتے ہیں اس کی اصل اتھارٹی اسٹبلشمنٹ ہے، ہماری اتھارٹی وزیراعظم ہیں، ایک سیاسی قیادت ہے اور ایک عسکری قیادت ہے، دونوں میں ہم آہنگی ہے، اسٹبلشمنٹ میں عدلیہ، بیوروکریسی اور بھی چیزیں آجاتی ہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہا کہ ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں گی اور بولنے والے بولتے رہیں گے اور چیزیں ادھر ادھر ہوتی رہیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک ہے دیگر ممالک معاہدہ کر رہے ہیں کہ ان کی حفاظت کریں۔  دنیا پاکستان کو امن کے پاسبان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.