پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کا اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے مسلسل پارٹی ارکان اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویہ، غیرشائستہ زبان استعمال کی۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی اور 23 جون کو اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی ارکان پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔
شوکاز نوٹس میں رکن اسمبلی کو کہا گیا کہ آپ کے ایک ساتھی نے متعدد اراکینِ اسمبلی پر حملہ کیا، آپ خود بھی اس حملے میں براہِ راست ملوث تھے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے رویے نے عوامی سطح پر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا نوٹس موصول ہونے کے 7 دن کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔
PNP
Comments are closed.