ماڈل ایریکا رابن نے ’مس یونیورس پاکستان‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ نومبر میں ہونے والے عالمی مقابلۂ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔منتظمین کے مطابق دیگر چار فائنلسٹ خواتین کو شکست دینے کے بعد رابن کو مس یونیورس پاکستان کا تاج پہنایا گیا جنہیں دنیا بھر سے 200 سے زائد مدمقابل خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا۔
’مس یونیورس پاکستان‘ کے مقابلے کا انعقاد دبئی کی ایک کمپنی نے کیا جس نے مارچ میں مس یونیورس پاکستان کے حقوق حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندہ کو بھی بھیجے گی۔
مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے۔ رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں نومبر میں منعقد ہو گا۔ مس یونیورس مقابلہ جیتنے کی پاکستانی امیدوار 90 سے زائد ممالک کی شرکا کے ساتھ ٹائیٹل جیتنے کی دوڑ میں شریک ہوں گی۔
ایریکا رابن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مجھے پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں پاکستان کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا چاہتی ہوں۔ ہماری ایک خوبصورت ثقافت ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کر رہا۔ پاکستانی لوگ بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔