فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھانے پر امریکی کمپنی کا 10 لاکھ ڈالرز کے پیزے مفت تقسیم کرنے کا اعلان
پیزا بنانے والی معروف امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خصوصی تشہیری مہم کے تحت فیفا ورلڈ کپ کے دوران شائقین میں 1 ملین ڈالرز کی مالیت کے پیزے بالکل مفت تقسیم کرے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اس وقت حقیقت بن گیا جب امریکا کے فارورڈ فولرین بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
میچ کے دوران فولرین بالوگن نے امریکا کے لیے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک گول بھی اسکور کیا، لیکن دوسرے ہاف میں ریڈ کارڈ ملنے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا لیکن اس کے باوجود امریکی ٹیم نے میچ میں برتری برقرار رکھی اور کوالیفائگ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
علاوہ ازیں امریکی شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے مفت پیزا حاصل کر سکیں گے۔
البتہ یہ پیزا صرف ان لوگوں کو مل سکے گا جو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے 10 جون تک کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنا نام لکھوا کر اسکیم کا حصہ بنے تھے۔
واضح رہے کہ مئی میں پیزا بنانے والی اس کمپنی نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ گرمیوں میں فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے مکمل تیار ہیں، اس موقع پر کمپنی نے ایک اسکیم بھی شروع کی ہے جس کے تحت امریکی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملنے پر شائقین کو ’ایمرجنسی پیزا‘ کے نام سے مفت پیزا فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس اسکیم کے تحت 60 ہزار سے زائد درمیانے سائز کے پیزے شائقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
PNP
Comments are closed.