by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول سستا، مگر عوام کی امیدیں مہنگی رہ گئیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تاہم عوام کی جانب سے بڑی کمی کی امیدیں پوری نہ ہو سکیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام یہ توقع کر رہے تھے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دے گی، مگر حکومت نے صرف ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی سے ہو گیا ہے اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا، جبکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کو اس مرتبہ بھی بڑی کمی کی امید تھی جو پوری نہ ہو سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.