اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا۔
وکیل پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اسلام ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔