by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قومی کرکٹرز کے بیرونِ ملک لیگ کھیلنے کے امکانات کم

—فائل فوٹو

قومی کرکٹرز کے اگست کے مہینے میں بیرونِ ملک لیگ کھیلنے کے امکانات کم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں 4 ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کام جاری ہے۔

کیریبیئن پریمئیر لیگ 7 اگست سے 20 ستمبر تک شیڈولڈ ہے، متعدد قومی کرکٹرز کو سی پی ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی سے این او سی کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ اگست میں ون ڈے ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، وائٹ بال کرکٹرز کے لیے ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہے۔

پی سی بی نے معاذ صداقت کو پہلے ہی این او سی جاری کر دیا تھا، ٹورنامنٹ کے فیصلے کی وجہ سے اب معاذ صداقت کی بھی شرکت کا امکان نہیں، سی پی ایل کے لیے صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سفیان مقیم، سعد مسعود، عثمان خان اور سلمان ارشاد کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔

 پی سی بی نے آئندہ سیزن میں ورلڈ کپ سے قبل زیادہ ون ڈے میچز ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا، پی سی بی میگا ایونٹ سے قبل ون ڈے اسکواڈ کے لیے اچھے پلیئرز کو تلاش کرنا چاہتا ہے۔



PNP

Comments are closed.