بیلجیئم نے میزبان امریکا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتواسکا، بیلجیئم نے امریکا کو ایونٹ سے کک آؤٹ کردیا۔
سیٹل میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں امریکی فٹ بال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اُتری تھی
بیلجیئم نے امریکی صدر کی سفارش پر ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے اور اپنی اپیل مسترد کئے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔
ورلڈ کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا، بیلجیئم کے دو گول ڈی کیٹالاری نے کئے، جبکہ تیسرا گول ہنس ویناکن نے 57 ویں منٹ میں اور چوتھا گول انجری ٹائم میں رومیلو لاکاکو نے کیا۔
پابندی ہٹنے کے بعد امریکی فٹبالر بیلوگن نے بھی میچ کھیلا، امریکا کا واحد گول ٹلمین نے بنایا۔
بیلجیئم کا کوارٹر فائنل میں اسپین سے مقابلہ ہوگا۔
PNP
Comments are closed.